ماڈل نے عاشق کے 2سالہ بیٹے کو ایڈز وائرس زدہ خون لگا دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 26 فروری 2016 05:09

ماڈل نے عاشق کے 2سالہ بیٹے  کو ایڈز وائرس زدہ خون لگا دیا

ہرارے، زمبابوے۔سابقہ ماڈل تفادزوا موشونجے کو اپنے بوائے فرینڈ کولن کانونگے کے 2سالہ بیٹے کے جسم میں انجکشن سے ایچ آئی وی پازیٹیو خون لگانے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس پر لگائے گئے الزامات کے مطابق اس نے بچے کو اپنا پیشاب پینے پر بھی مجبور کیا تھا۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب کولن نے تفادزوا موشونجے پر بچے کے ساتھ زیادتی کرنے کا الزام لگایا ۔ کولن کا کہنا تھا کہ تفادزوا موشونجے بچے کی موجودگی پر کافی غصے ہوتی تھی۔ تفادزوا موشونجے کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔