اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کراچی پہنچ گئے ، گرین لائن بس ریپڈ سروس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 فروری 2016 10:53

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کراچی پہنچ گئے ، گرین لائن بس ریپڈ سروس ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 فروری 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کراچی پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کراچی میں گرین لائن بس ریپڈ سروس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ کراچی پہنچنے پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال کیا۔ گرین لائن بس ریپڈ سروس ملک کا پہلا تیز ترین ٹرانزٹ سسٹم ہوگا۔

(جاری ہے)

منصوبہ 16 ارب روپے کی لاگت سے ایک سال کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا جس کے لیے تمام فنڈز وفاقی حکومت کی جانب سے ادا کیے جائیں گے۔ اس منصوبے سے یومیہ 3 لاکھ مسافر مستفید ہوں گے۔ کراچی میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان کا اجلاس بھی ہو گا جس میں سندھ کی اعلیٰ قیادت سمیت ڈی جی رینجرز بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کو امن و امان کی صورتحال اور کراچی آپریشن سے متعلق بریف کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :