بے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبے ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک سکولوں میں پلے گروپ کی فنڈنگ ختم کرنے کا فیصلہ

فیصلے کا اطلاق آئندہ تعلیمی سال اپریل 2016سے ہوگا، پیف کی ڈائریکٹر ایجوکیشن ووچر سکیم نے ہدایات جاری کردیں

جمعہ 26 فروری 2016 14:11

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبے ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک سکولوں میں پلے گروپ کی فنڈنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا ہم اس فیصلے کا اطلاق آئندہ تعلیمی سال اپریل 2016سے ہوگا۔اس حوالے سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر ایجوکیشن ووچر سکیم کی جانب سے محکمانہ سرکلر جاری کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

سر کلر میں پارٹنر سکولوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ آئندہ تعلیمی سال سے بے وسیلہ طالب علموں کی ماہانہ فنڈنگ نرسری یا پریپ سے شروع ہوگی جبکہ طالب علموں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے سافٹ وےئرسٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں بھی پلے گروپ کی آپشن کو بند کر دیا جائے گا۔ لہٰذا سکول مالکان اپنے ریکارڈ کو ان ہدایات کی روشنی میں اپ ٹوڈیٹ کرلیں۔سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ ایجوکیشن ووچرزکی تقسیم کے دن طالب علموں کے والدین ووچر گارجین کاپی ،اصل شناختی کارڈ اور بچے کی اصل جنم پرچی میں سے کوئی ایک دستاویز اپنے ہمراہ لائیں۔سرکلر میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ سکول مالکان اپنے ووچر زپردستخط وسکول سٹیمپ اور نئی کلاس تحریر کر کے نئے تعلیمی سال اپریل سے پیف آفس میں جمع کروائیں۔

متعلقہ عنوان :