چینی سائنسدانوں نے مردانہ بانجھ پن کا علاج دریافت کر لیا

جمعہ 26 فروری 2016 14:22

چینی سائنسدانوں نے مردانہ بانجھ پن کا علاج دریافت کر لیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) چینی سائنسدان بالآخر چوہے پر تجربہ کرنے کے بعد ایک ایسا مادہ دریافت کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس سے مردوں کا بانجھ پن ختم کیا جاسکے گا ۔سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ایک دن ایسا آئے گا کہ اس علاج سے بانجھ پن کا علاج ممکن ہو سکے گا ، اس نئی دریافت کا ا نکشاف امریکی جریدے میں کیا گیا اس مادہ تولید کا کامیاب تجربہ چوہے پر کیا گیا جس سے سائنسدانوں کو یقین ہے کہ اس سے انسانی بانجھ پن کا علاج بھی ہو سکے گا اور اس سے آئندہ نسل وجود میں آ سکے گی ۔

چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس نئی تحقیق کا علاج معالجے کے لئے استعمال اس وقت تک نہیں کیا جائے گا جب تک انسان اور چوہے کے درمیان موجود جنسی فرق کو مکمل طورپر سٹڈ ی نہ کر لیا جائے تا ہم ہسپتالوں اور کلینکس میں اس نئی تحقیق کا استعمال ابھی قبل از وقت ہے ۔

(جاری ہے)

چینی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ 15فیصد جوڑوں میں بانجھ پن کے اثرات پائے جاتے ہیں جبکہ ان میں سے ایک تہائی مردوں میں پائے گئے ہیں ، مردو ں میں بانجھ پن کی بڑی وجہ مادہ منویہ میں پائی جانے والی خرابیاں ہوتی ہیں تا ہم ایک نئی تحقیق سے خام مادہ منویہ کو درست کر کے صورتحال پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔

نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ چوہوں میں ایسے جراثیم داخل کرنے سے کامیاب نتائج برآمد ہوئے ہیں تا ہم ابھی بندروں اور انسانوں پر اس کا تجربہ کرنا باقی ہے ،اگر انسانوں پر تجربہ کامیاب ثابت ہوا تو ہم مصنوعی تخم ریزی کے ذریعے بانجھ پن کا علاج کریں گے کیونکہ موجودہ دستیاب طریقہ علاج تمام جوڑوں پر کامیاب ثابت نہیں ہوتا۔توقع ہے کہ ہمارا طریقہ علاج مردانہ بانجھ پن کے کامیاب علاج کی شرح میں اضافہ کرے گا ۔سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ان کی یہ کامیابی جنسی تحقیق کے میدان میں زبردست پیشقدمی ہے ۔

متعلقہ عنوان :