سعودی حکومت کا حاجیوں کی ڈیجیٹل ٹریکنگ کا فیصلہ

جمعہ 26 فروری 2016 14:54

سعودی حکومت کا حاجیوں کی ڈیجیٹل ٹریکنگ کا فیصلہ

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء ) سعودی حکومت نے رواں برس حاجیوں کی ڈیجیٹل ٹریکنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے حاجیوں کی ڈیجیٹل ٹریکنگ کے فیصلے سے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ ہر حاجی کو ڈیجیٹل کڑا پہننا پڑے گا، اس کڑے میں موجود سم کی بدولت حاجی کی لوکیشن معلوم ہوسکے گی، پاکستان اور سعودی عرب دونوں حاجیوں کی ٹریکنگ کرسکیں گے، ذرائع کہتے ہیں کہ یہ فیصلہ گزشتہ سال منیٰ حادثے میں بڑی تعداد میں حاجیوں کے لاپتا ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :