پیرو : جنوبی علاقوں میں8 گھنٹوں سے جاری شدید بارشوں نے تباہی مچا دی‘اہم شاہراہیں بند ہو گئیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 26 فروری 2016 20:04

پیرو : جنوبی علاقوں میں8 گھنٹوں سے جاری شدید بارشوں نے تباہی مچا دی‘اہم ..

لیما(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26فروری۔2016ء) پیرو کے جنوبی علاقوں میں8 گھنٹوں سے جاری شدید بارشوں نے تباہی مچا دی۔ جس کے باعث اہم شاہراہیں بند ہو گئیں جبکہ گھروں میں پانی داخل ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔پیرو کے جنوبی علاقے ان دنوں شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہیں۔جہاں پچاس سال میں پہلی بار اتنی شدید بارشیں ہورہی ہیں۔

جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں جبکہ ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہورہاہے، لوگوں کو آمدروفت میں پریشانی کا سامنا ہے۔مختلف علاقوں میں بارش سے کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب کی شدید صورتحال کے باعث عوام نے محفوظ مقامات پر نقل مکانی شروع کردی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا کام بھی جاری ہے۔ جنوبی حصے کے پانچ دریاﺅں میں پانی کا بہاﺅ تیزی سے بڑھ رہا ہے جس سے مقامی آبادیوں میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔پیرو کے میٹرولوجسٹ کاکہنا ہے کہ موسمیاتی تغیر ایل نینو نے ملک کے جنوبی علاقے پر اثر ڈالنا شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :