پی آئی اے کا انوکھا کارنامہ:40 مسافروں کوبغیرسامان لاہور جبکہ سامان کو بے سہارادبئی ایئرپورٹ پرچھوڑ دیا گیا،سامان نہ ملنے پرمسافروں کا پی آئی اے کی پرواز پی کے 204کے عملے اور ایئرپورٹ افسران کیخلاف احتجاج‘ تلخ کلامی اور ہنگامہ آرائی کا مظاہرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 فروری 2016 20:07

پی آئی اے کا انوکھا کارنامہ:40 مسافروں کوبغیرسامان لاہور جبکہ سامان ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری۔2016ء) پی آئی اے نے انوکھا کارنامہ سرانجام دے دیا،مسافروں کو سامان کے بغیر لاہور پہنچا دیاجبکہ سامان کو بے سہارادبئی ایئرپورٹ پرچھوڑ دیا گیا۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر احتجاج کرتے ہوئے مسافروں نے بتایا کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 204کے عملے نے غفلت کامظاہرہ کرتے ہوئے40 مسافروں کا سامان دبئی ایئرپورٹ پر چھوڑ دیا ہے جن میں مسافروں کی ضروریات کی چیزوں کے علاوہ قیمتی اشیاء بھی ہیں۔

تاہم مسافروں کو فکر لاحق ہے کہ ان کا سامان چوری نہ کرلیا جائے۔پی آئی اے عملے نے مسافروں کو سامان کی واپسی کی یقین دہانی کروائی ہے۔مسافروں نے لاہور ایئرپورٹ پر سامان کی عدم فراہمی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایئرپورٹ افسران اور پی آئی اے کے عملے کیساتھ تلخ کلامی اور ہنگامہ آرائی کی۔

متعلقہ عنوان :