کراچی سندھ تاجراتحادکے چیئرمین شیخ حبیب کی سربراہی میں27رکنی وفدکی عارف خان اورعبدالقادرخانزادہ سے ملاقات

تاجروفد کاقائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی ،رابطہ کمیٹی کوبھوک ہڑتالی کیمپ کی کامیابی پرمبارکباداورتاجروں کے مسائل سے آگاہ کیا

جمعہ 26 فروری 2016 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) کراچی سندھ تاجراتحادکے چیئرمین شیخ حبیب کی سربراہی میں27رکنی وفدنے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروسے متصل خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ اورعبدالقادرخانزادہ سے ملاقات کی اورقائدتحریک الطاف حسین سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے ایم کیوایم کے بھوک ہڑتال کی کیمپ کی شاندارکامیابی پرمبارکبادپیش کی اورتاجروں کودرپیش کے مسائل سے تفصیلی طورپرآگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کراچی تاجراتحادکے چیئرمین اورنمائندوں وفد کی گذارشات کوغورسے سنااورایم کیوایم کے مرکزنائن زیروآمدپران کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم تاجربرادری کے مسائل پوری طرح آگاہ ہے اوروقتاًفوقتاًان کے مسائل کے حل کے لئے ہرفورم پرآوازاٹھارہی ہے۔ انہوں نے تاجربرادری کویقین دلایاکہ ایم کیوایم پوری طرح تاجروں کے ساتھ ہے اوران کے مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔