کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں انجینئرز اینڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کے انتخابات 15 مارچ کو ہوں گے

جمعہ 26 فروری 2016 22:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں انجینئرز اینڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کے انتخابات مورخہ 15 مارچ 2016 کو منعقد ہوں گے ، جس میں کے ڈبلیو اینڈ ایس بی فرینڈز پینل کی جانب سے صدارتی امیدوار کے لئے غلام قادر عباس،سینئر وائس پریزیڈنٹ اسداﷲ خان، وائس پریزیڈنٹ سکندر زرداری ، جنرل سیکریٹری محمد شکیل قریشی، ایسوسی ایٹ سیکریٹریز اعظم خان، طارق لطیف، پبلسٹی سیکریٹری اویس ملک ، آفس سیکریٹری آصف علی خان، خزانچی نظام الدین صدیقی، جوائنٹ خزانچی آصف قادری جبکہ ممبران میں نثار مگسی، تابش رضا، عبدالجبار شیخ، سعید شیخ، مہر الٰہی، محمد زاہد، عمران زیدی، ایس ایم اعجاز، ڈاکٹر شبیر ساریو ، ذوالفقار بروہی اور الٰہی بخش شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز فرینڈز پینل نے اپنے نامزد صدر غلام قادر عباس کی سربراہی میں واٹر بورڈ ہیڈ آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے ، اس موقع پر افسران کی کثیر تعداد نے فرینڈز پینل کو خوش آمدید کہا ، ان کی آمد کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے لئے مثبت تبدیلی کی جانب ایک قدم قرار دیا اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی امیدوار غلام قادر عباس نے انجینئرز و افسران کو انکے حقوق کے حصول اور واٹر بورڈ میں افسران سے ہونے والی نا انصافیوں کے خلاف جدو جہد کا یقین دلایا۔ جس پر افسران کی بڑی تعداد نے فرینڈز پینل کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :