ن لیگ غریبوں کا خون نچوڑنے والی پارٹی بن گئی،چوہدری فلک شیر رانجھا

جمعہ 26 فروری 2016 22:45

منڈی بہاؤالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی آرگنائزر چوہدری فلک شیر رانجھا نے کہا ہے کہ ن لیگ غریبوں کا خون نچوڑنے والی پارٹی بن چکی ہے پنجاب کے حکمرانوں کے ذہن پر میڑوں ٹرین سوار ہو چکی ہے ن لیگ کے پاس غریبوں کا خون نچھوڑنے اور ناکام پالیسیوں کے سوا کوئی تجربہ نہیں حکمران عوام کو ریلیف دنے کو اپنے لئے گناہ سمجھتے ہیں مہنگائی نے غریبوں سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے مگر بے حس حکمران عوام دوستی کے جھوٹے نعرے لگا کر قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیرصحت اپنی نااہلی اور نالالقی تسلیم کرنے کی بجائے عوام کو ادویات نہ خریدنے کا مشورہ دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :