سیاسی قیادت کی غفلت کی وجہ سے حلقہ ون کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، محمودالحسن چودھری

ہفتہ 27 فروری 2016 15:45

کوٹلی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر محمودالحسن چودھری نے کہا ہے کہ کوٹلی کا حلقہ نمبر1بالعموم لائن آف کنٹرول پر واقع ہے یہاں کی سیاسی قیادت کی غفلت کی وجہ سے یہاں کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں عوام اگر اس مصیبت سے نجات حاصل کرناچاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کا ساتھ دیں موجودہ ایم ایل اے اپنے ذاتی مفاد کی خاطر اضافی حلقے کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر کا حدود اربہ بڑا ہونے کی وجہ سے بنیادی سہولیات سے محروم ہے ملک نواز اپنے ذاتی مفاد کی خاطر نیا حلقہ کے خلاف ہیں اضافی حلقے سے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے اور روزگارکے مواقع نکلیں گے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مسئلے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے فوری طور پر اضافی حلقہ بنائیں انہوں نے کہا کہ الیکشن جیت کر عوام کے حقوق کو پامال کیا جاتا رہا اگر سیاسی فیصلے غلط نہ کیے جاتے تو آج یہاں کے عوام پسماندہ زندگی نہ گزار رہے ہوتے ،انہوں نے کہا کہ یونین کونسل دھنواں ،گلہار جمال کی تقسیم کو درست کیا جائے اگر حکمرانوں نے اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہ لیا تو راج محل کے عوام راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ ایم ایل اے اپنے ذاتی مفادات کے لیے حلقہ کو تقسیم نہیں ہونے دے رہا کوٹلی شہر میں انہیں کوئی پزیرائی نہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی ذاتی مفادات کے لیے راج محل کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ 1کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے عمارتیں بوسیدہ ہیں تعلیم صحت اور دیگر شعبہ ہائے زندگی مفلوج ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ملک بھر میں کرپشن فری تحریک کا آ غاز کیا ہے ہم ملک میں ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جہاں ہر فرد کو انصاف میسر ہو انہوں نے کہا کہ ماضی میں سرمائے کی بنیاد پر پولنگ اسٹیشنز کو یرغمال بنا گیا عوام با شعور ہو چکے ہیں اب کی بار وہ اچھی قیادت کا انتخاب کریں گے ۔