جامعہ بلوچستان کا بورڈ اف ایڈوانس اینڈ ریسرچ کا اجلاس

ہفتہ 27 فروری 2016 16:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء ) جامعہ بلوچستان کا بورڈ اف ایڈوانس اینڈ ریسرچ کا 102 واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال جامعہ کے کانفرنس ھال میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈین فیکلٹیز ڈاکٹر اختر محمد کاسی ، ڈاکٹر اکرم دوست ، ڈاکٹر ظہور احمد بازئی، ڈاکٹر نائیدا انجم چشتی، ڈاکٹر صوبیہ رمضان ، ڈاکٹر نظام الدین بلوچ ، ڈاکٹر مالک ترین ، بریسٹر امان اللہ اچکزئی، ڈاکٹر طاہر کیانی ، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں تعلیمی تحقیقی اجھنڈا رکھا گیا جس میں اعلیٰ تعلیم کے حصول ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری پروگرام ڈاخلوں اور امتحانات کا طریقہ کار ، نئے کورسز کا اجرا، کورس ورک رپورٹ، مختلف شعبہ جات میں اسکالرز کو اعلیٰ تعلیمی ڈگری ایورڈ کرنے سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا بحث مباحثے ہوئے اور مختلف فیصلے کیئے گئے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کے تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے پالیسی ساز اداروں کے بروقت انعقاد انتہائی ضروری ہے۔

نئے سال کے بورڈ کے پہلے اجلاس اور نئے ڈین فیکلٹی اور اراکین کی شرکت خوش آہند ہے۔ انہوں نے کہا کے گزشتہ دور میں جامعہ بلوچستان نے بڑی مشکل حالات سے گزارکے ترقی اور بہتری کی جانب گامزن ہے۔ اور ادارے کی ترقی کیلئے ہم سب نے شب و روز اپنی توانیا صرف کی ہے۔ جس سے آج معاشرے میں یونیورسٹی کا مقام بلند اور اعتماد بحال ہوا ہے۔ کیونکہ اداروں کو بنانے کیلئے رول اینڈ ریگولیشن اور سزا اور جزا کا نظام کو بروکار لانا ضروری ہے۔

ہمیں فرد واحد کو نہیں بلکہ اداروں کو مظبوط کرنا ہے۔ اور ہم اسی پر عمل کر رئے ہیں۔ تمام امتحانات کو نقل سے پاک اور شفاف طریقے سے یقینی بنایا گیا ہے۔ تحقیقی سرگرمیوں کے لیئے ریسرچ سیل کاقیام عمل میں لائی گئی ہے۔ اسکالرز کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میییا کی جارئی ہے۔ نئے داخلوں کو حتمی شکل دی جا رئی ہے۔ تمام ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے۔ جنکا جلد افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کے یہ ادارہ ہم سب کا ہے۔ ایک سمت کا تعین کیا گیا جس پر چل کر ترقی کے منازل طے کیئے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :