Live Updates

عمران خان کا پیغام لوگوں کے دلو ں میں اتر رہا ہے،بیرسٹرسلطان محمود

ہفتہ 27 فروری 2016 16:17

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کوٹلی کے اندر آزاد کشمیر کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے نے میرا یہ دعویٰ درست کر دیا ہے کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی سب سے بڑی عوامی و سیاسی جماعت بن چکی ہے ۔کوٹلی میں جس انداز سے اور جس جوش سے لوگ عمران خان کو سننے کیلئے گھروں سے باہر نکلے ہیں اس سے یہ بات بھی ثابت ہو گئی ہے کہ عمران خان کا پیغام لوگوں کے دلو ں میں اتر رہا ہے ۔

کھڑی شریف میرا سیاسی قلہ ہے جسے کوئی فتح نہیں کر سکتا ۔ہر مشکل وقت میں کھڑی کے لوگ چٹان کی طرح میرے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔آنے والے الیکشن میں حلقہ کھڑی میں ہمارے مخالفین بد ترین شکست سے دو چار ہونگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار بیرسٹر سلطان نے جاتلاں کے مقام پر منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کا انعقاد چودھری آصف اور چودھری عابد کی طرف سے کیا گیا۔

اس موقع پر سٹی صدر چودھری محمد منشاء ،تحصیل صدر چودھری تیمور خالد،مرکزی سیکرٹری پبلسٹی چودھری نصیر احمد ایڈووکیٹ،چودھری عنصر،راجہ بابر،چودھری شکیل،وحید پوٹھی ،حاجی جاوید اکرم بھی بیرسٹر سلطان کے ہمراہ تھے۔استقبالیہ تقریب پہنچنے پر چودھری آصف ،چودھری عابد،چیئرمین محمود،میاں عمر بخش ،نصرت عباس ٹھاکراور دیگر مقامی راہنماؤں نے والہانہ استقبال کیا ۔

بیرسٹر سلطان نے اس موقع پر مزید کہا کہ عمران خان کے حالیہ جلسے نے جہاں پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت کو ثابت کیا وہاں پر ہمارے مخالفین ہماری عوامی مقبولیت سے خوفذدہ ہو گئے ہیں۔کوٹلی کے بعد تمام اضلع میں تحریک انصاف اسی طرح کے عوامی جلسے کرے گی ۔الیکشن کا موسم آچکا ،کارکن خود کو انتخابی میدان میں اترنے کیلئے تیار کرلے ۔کھڑی کی عوام ہر مشکل وقت میں ساتھ رہی ہے اور آئندہ بھی کھڑی کے لوگ میرے قافلے میں سب سے آگے کھڑے ہو کر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :