کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے پانچ چینی طلبا کیلئے وظائف

ہفتہ 27 فروری 2016 16:43

برٹش کولمبیا ۔ 27 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 فروری۔2016ء) چین کے ثقافت اور آرٹس کے پوسٹ گریجویٹ طلبا نے مغربی کینیڈا کی یونیورسٹی یونیورسٹی برٹش کولمبیا کے لئے چینی سکالر شپ حاصل کر لیا ہے، ان میں سے ہر طالبعلم کو 1400 امریکی ڈالر وظیفہ دیا جائے گا، اس پروگرام کے لئے 35 ہزار ڈالر مخصوص کئے گئے ہیں اور ہر سال 5 طالبعلموں کو یہ وظائف دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس یونیورسٹی میں گذشتہ 100 سال سے چینی طالبعلم تعلیم حاصل کرنے کے لئے آرہے ہیں، آج کل تین ہزار چینی طلبا یہاں زیر تعلیم ہیں، چین اور کینیڈا کے درمیان تعلیم اور تحقیق کے میدان میں 70 سے زیادہ معاہدے موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :