روسی پابندیاں ترک پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کے لیے بڑا دھچکا

ہفتہ 27 فروری 2016 16:45

انقرہ ۔ 27 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 فروری۔2016ء) روسی پابندیاں ترک پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ثابت ہوئی ہیں۔ترک ذرائع ابلاغ نے دنیا برآمد کنندگان کی یونین کی رپورٹ کے اعداد و شمار کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر حکومت نے اس شعبہ کی مدد نہ کی تو اسے دیوالیہ پن کا سامنا ہوگا۔

(جاری ہے)

جنوری 2016 سے روسی پابندیوں کی وجہ سے ترکی کی سبزیوں اور پھلوں کی برآمد گزشتہ سال کے مقابلے میں 88 فیصد گر گئی ہے۔

روسی مارکیٹ ترک سبزیاں اور پھلوں کے لئے بہت اہم تھی۔روس اور ترکی کے تعلقات کا بحران اس وقت شروع ہوا جب گزشتہ سال 24 نومبر کو ترکی کے F-16 لڑاکا طیارہ نے روسی ایس یو 24 کو شام میں مار گرایا تھا۔ اس واقعے کے بعد روس نے ترکی کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔