مسجد الحرام میں رش کی کمی کے لئے جدید ترین نظام نصب

نئے سسٹم کی مدد سے ایک نیا الیکٹرانک پلیٹ فارم لگایا جائے گا جس پر 50 کیمروں کی مدد سے رش کی صورتحال دکھائی جائے گی،کرنل بدربن سعود کی گفتگو

ہفتہ 27 فروری 2016 18:05

مسجد الحرام میں رش کی کمی کے لئے جدید ترین نظام نصب

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) ایک سعودی عہدیدار نے کہاہے کہ مسجد الحرام میں رش کو کم کرنے اور سیکیورٹی معاملات کی بہتری کے لئے ایک نیا سمارٹ سسٹم تیار کر لیا گیا ہے اور ان دنوں اس کی تنصیب کا کام جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ برائے حج اور عمرہ سیکیورٹی آپریشنز کے کرنل بدر بن سعود السعود کا کہناتھا کہ جدید ترین'راصد' سسٹم ام القرا یونیورسٹی کے تعاون سے تیار کروایا گیا ہے۔

کرنل بدر نے مزید بتایا کہ یہ نظام حج اور عمرہ کی سیکیورٹی کے لئے کام کرنے والی سپیشل فورسز کی جانب سے مسجد الحرام میں رش کم کرنے کے لئے تیار کئے جانے والے حل اور الیکٹرانک سیکیورٹی کی سفارشات میں شامل تھا۔اس نئے سسٹم کی مدد سے ایک نیا الیکٹرانک پلیٹ فارم لگایا جائے گا جس پر 50 کیمروں کی مدد سے رش کی صورتحال دکھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس نظام کو حج اور عمرہ کی سیکیورٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میجر سعود الخالیاوی کی زیر نگرانی نافذ کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ سپیشل فورسز برائے حج وعمرہ کے کمانڈر میجر محمد الشریف بھی اس منصوبے کی نگرانی کررہے ہیں۔ام القراء یونیورسٹی میں ریسرچ ٹیم کے سربراہ انس باسلمہ کا کہنا تھا کہ راصد سسٹم 'مسجد الحرام میں زائرین کی نقل وحرکت کو سبک رو بنانا ہے جس سے رش کی صورتحال میں کافی حد تک کمی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :