سمندری حدود کی خلاف ورزی ، 20 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار،4کشتیاں قبضے میں لے لیں

بھارتی ماہی گیروں کو میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی طرف سے اس وقت گرفتار کیا گیا ہے جب وہ پاکستانی پانیوں میں مچھلیاں پکڑرہے تھے، چار کشتیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں،ماہی گیروں کو مزید قانونی کاروائی کیلئے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا پاکستانی میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ترجمان کیصحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 27 فروری 2016 22:46

سمندری حدود کی خلاف ورزی ، 20 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار،4کشتیاں قبضے ..

نئی دہلی/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 فروری۔2016ء) پاکستان نے بحیرہ عرب کے ساحل سے سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں 20 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے انکی4 کشتیاں اپنے قبضے میں لے لیں۔ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی کوسٹ گارڈز نے بحیرہ عرب کے ساحل سے سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں 20 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے انکی4کشتیاں اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارتی ماہی گیروں کو میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی طرف سے اس وقت گرفتار کیا گیا ہے جب وہ پاکستانی پانیوں میں مچھلیاں پکڑرہے تھے۔ماہی گیروں کی چار کشتیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ماہی گیروں کو مزید قانونی کاروائی کیلئے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔بھارتی حکام کاکہنا ہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی پاکستان نے 88 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے انکی 16کشتیاں قبضے میں لے لی تھیں۔

متعلقہ عنوان :