بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں میں حصہ لینا چاہیے ، تعلیمی معیارکو بلند کرنے کے لئے موجودہ حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے

ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی کا سکول میں تقریب سے خطاب

ہفتہ 27 فروری 2016 22:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 فروری۔2016ء ) ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی نے کہا ہے کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں میں حصہ لینا چاہیے ، تعلیمی معیارکو بلند کرنے کے لئے موجودہ حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ، مریم نواز شریف سرکاری سکولوں کی بہتری کے لئے کام کر رہی ہیں ۔ ہفتہ کو فاطمہ ہائی سکول میں سائنس آرٹ نمائش کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ذیشان نقوی نے کہا کہ تعلیمی معیارک و بلند کیے بغیر ترقی ناممکن ہے ۔

بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہے مشنری سکولوں کی تعلیمی میدان میں خدمات قابل تعریف ہیں ۔ مریم نواز شریف سرکاری سکولوں کے معیار تعلیم کو بلند کرنے اور ان کی بہتری کے لئے کام کر رہی ہیں اسلام آباد کو دنیا کا ماڈل دارالحکومت بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے مسائل سے باخوبی آگاہ ہیں ۔ حلف اٹھانے کے بعد مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے ۔ تعلیمی میدان میں دیہات اور شہر کے فرق کو مٹائیں گے ۔ خاتون فاطمہ ہائی سکول کے بچوں کی غیر معمولی صلاحیتیں قابل تعریف ہیں ۔ مسائل کے حل اور بہتری کے لئے کوشش کروں گا ۔ وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو اس سکول کا دورہ کروائیں گے ڈپٹی میئر سید ذیشان نقری نے اس موپع پر طلباء و طلبات کی جانب سے لگائے گئے مختلف سٹال دیکھے اور بچوں کی محنت کو سراہا

متعلقہ عنوان :