نقل جسے ناسور کا خاتمہ صرف اعلانات اشتہارات دوروں کے ذریعے نہیں کی جا سکتا،ناصر بلوچ

ہفتہ 27 فروری 2016 22:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی انفامیشن سیکرٹری ناصر بلوچ سی سی ممبر مظفر بلوچ نے مشترکہ جاری کردہ بیان میں کہا ہے نقل جسے ناسور کا خاتمہ صرف اعلانات اشتہارات دوروں کے ذریعے نہیں کی جا سکتا امتحانات کے دوران کاروائی طلباء و طالبات کے صرف تزلیل کے حد تک کیا جا تا ہے کیونکہ ان اسکولوں اور اداروں کے خلاف آج تک کوئی کا روائی نہیں ہو سکی جنکی وجہ سے تعلیمی عمل متا ثر ہے جب کہ پورا سال یہ دیکھنے کی کی فرصت نہیں ملتی کہ کن اداروں میں کورس اور پریکٹیکل مکمل ہوئے ہے اس وقت بلوچستان کے اکثر اسکولوں اور کالجز میں 75فیصد نہ کورس مکمل نہیں جبکہ پریکٹیکل تو صرف برائے نام ہے جن اسکولوں میں طلباء و طالبات کے لئے ٹاٹ تک نہیں تو وہاں سائنسی سامان اور پریکٹیکل تو بہت دور ہے انہوں نے مزید کہا کہ بی ایس او ایک قومی ادارے کے طور پر نقل جیسے نا سور کی مکمل خاتمے کو وقت کی ضرورت سمجھتی ہے لیکن تعلیمی نظام کے تباہی اور خرابی کے ذمہ دار کرپٹ مافیاء جو کہ اسکولوں میں کرپشن تعلیمی بد حالی اور کورسسز مکمل نہ ہونے کا ذمہ دار ہے انہیں سزا دے کر ہی قابل محنتی طلباء و اساتذہ کرام کی حوصلہ افزائی کی جا سکتی ہے کیو نکہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ امتحانی ادارے صرف نقل کے خاتمے کے نام پر تو کمیٹیاں تشکیل دے کر کروڑوں خرچ کرتے ہے جبکہ مارکنگ صرف سفارش اور موجود لسانی گروہ کے زیر اثر ہوتے ہے جس سے بلوچ علاقوں کے محنتی طلباء و اساتذہ کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے ۔