تمام دہشت گردوں کو ملک بھر کے کونوں سے نکال کر ختم کر دیا جائے گا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف
فہد شبیر اتوار 28 فروری 2016 12:34
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری۔2016ء) شوال میں شہید ہونے والے پاک فوج کیپٹن عمیر اور دیگر 3 فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ پشاور میں نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، صوبائی وزراء اور سینئر فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔ نماز جنازہ پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے دہشت گردوں کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ تمام دہشت گردوں کو ملک بھر کے کونوں سے نکال کر ختم کر دیا جائے گا۔(جاری ہے)
جنرل راحیل شریف نے مزید کہا کہ جوانوں نے دہشت گردوں کو شوال سے بھاگنے نہیں دیا، دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ علاوہ ازیں آرمی چیف نے کمبائنڈ ملٹر ہسپتال کا دورہ کیا جہاں آپریشن میں زخمی جوانوں کی عیادت کی۔ آرمی چیف نے شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔
خیال رہے کہ پاک-افغان سرحد کے قریب جھڑپ میں چار سیکیورٹی اہلکار اور 19 مشتبہ عسکریت پسند شہید ہوئے تھے۔ آئی ایس پی آر نے شہید ہونے والے فوجیوں کی شناخت کیپٹن عمیر، حوالدار حکیم، سپاہی حمید اور سپاہی راشد بتائی تھی۔ گذشتہ روز ہی جنوبی وزیرستان میں پاکستان فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے کم از کم 15 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
-
امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر جنگی امداد کا بل منظور کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.