Live Updates

2013 کے انٹرا پارٹی الیکشن میں دھاندلی ہوئی، تحریک انصاف میں خود انصاف کی ضرورت ہے جسٹس وجیہہ الدین

نیب کے ہاتھ حکومت کے گلے تک جا رہے ہیں جس وجہ سے نیب کو متنازع بنایا جا رہا ہے میڈیا سے گفتگو

اتوار 28 فروری 2016 15:05

2013 کے انٹرا پارٹی الیکشن میں دھاندلی ہوئی، تحریک انصاف میں خود انصاف ..

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 فروری۔2016ء) جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ 2013 کے انٹرا پارٹی الیکشن میں دھاندلی ہوئی، تحریک انصاف میں خود انصاف کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دھاندلی سے منتخب ہونے والے لوگوں نے خان صاحب کے گرد گھیرا ڈال رکھا ہے کے پی کے میں بننے والے احتساب کمیشن میں ترامیم کی ضرورت ہے۔ وجیہہ الدین نے کہاکہ نیب کے ہاتھ حکومت کے گلے تک جا رہے ہیں جس وجہ سے نیب کو متنازع بنایا جا رہا ہے تاہم وہ نیب قوانین کی مخالفت کرتے ہیں۔”نیب کو متنازع بنا کر ترامیم کی جارہی ہیں“ ۔قوانین میں ترمیم کر کے نیب کو غیر فعال بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے مسترد کرتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات