چارسدہ‘ مستورات کی تنازعہ پر مخالف کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

اتوار 28 فروری 2016 20:42

چارسدہ‘ مستورات کی تنازعہ پر مخالف کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28فروری۔2016ء) زن اور زمین کے تنازعات تین قیمتی جانیں نگل گئی ۔ علاقہ مرزا ڈھیر میں مستورات کی تنازعہ پر مخالف نے فائرنگ کرکے مخالف فریق سے نور اللہ ولد حنیف اللہ سکنہ مرزا ڈھیر کو موقع پرقتل کیا جبکہ سالار ولد سردار سکنہ فقیر آباد ڈاگئی کو شدید زخمی کیا۔ جنہیں فوری طبی امداد کیلئے پشاور کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

جہاں پر وہ زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔پولیس نے جنید ولد نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی جبکہ تھانہ بٹگرام کے حدود دولت پورہ میں زمین کے تنازعہ پر محمد زمان عرف پپو اپنے مخالفین کے فائرنگ سے موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ پپو کے ساتھی جواد اور انور بری طرح زخمی ہوگئے ۔ مقتول محمد زمان عرف پپو کے چچا زاد بھائی حامد علی کی مدعیت پر شکیل الرحمان ، ضیا ء الرحمان پسران عنایت الرحمان اور ادریس ولد فضل ساکنان دولت پورہ کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :