پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کل شروع ہوں گے

پیر 29 فروری 2016 12:25

لا ہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کل یکم مارچ بروز منگل شروع ہوں گے اس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔تعلیمی بورڈز ملتان،ڈیرہ غازی خان،لاہور،گوجرانوالہ،راولپنڈی،بہاول پور،فیصل آباد اور سرگودھا کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز یکم مارچ منگل سے ہو گاجس کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

ملتان بورڈ کے زیر اہتمام1لاکھ 9ہزار سے طلباء و طالبات میٹرک کے امتحانات میں شرکت کریں گے ۔تحصیل جہانیاں میں 9امتحانی مراکز میں7ہزار سے زائد طلباء و طالبات امتحان شریک ہوں گے ۔تحصیل جہانیاں کے مراکز میں گورنمنٹ اسلامیہ ماڈل سکول جہانیاں ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جہانیاں ،گورنمنٹ بوائزماڈل ہائی سکول جہانیاں ،گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین جہانیاں،پنجاب کالج جہانیاں،گورنمنٹ ڈگری کالج جہانیاں ،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چک نمبر135دس آر ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر138دس آر ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر138دس آر،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹھٹھہ صادق آباد شامل ہیں مذکورہ مراکز کے قرب و جوار میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کرکے دفعہ144نافذ کر دی گئی ہے جبکہ سکیورٹی کے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میٹرک امتحانات میں صبح کے اوقات کار میں پرچہ صبح8:30بجے شروع ہو گا جبکہ سہہ پہر کے اوقات کار میں پرچہ کا آغاز 1:30بجے ہو گا ،جمعة المبارک کو سہہ پہر کا پرچہ 2:30بجے شروع ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :