زرعی قرصوں کا حصول : نیشنل بینک نے کاشتکاروں کو فوری قریبی برانچز سے رابط کرنے کی ہدایت کردی

پیر 29 فروری 2016 16:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء)نیشنل بینک آف پاکستان نے کاشتکاروں کو زرعی ضروریات کی غرض سے قرضوں کے حصول کیلئے فوری قریبی برانچز سے رابطہ کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار بینک کی کسان دوست پالیسی کے تحت کھاد ، بیج ، زرعی ادویات ، مال مویشیوں ، پولٹری فارمز ، فش فارمز ، پھلوں کے باغات ، زرعی مشینری ، ٹریکٹرز ، تھریشر ز وغیرہ کے حصول ، گوداموں ،کولڈ سٹوریج اور ویٹرنری کلینکس کی تعمیر سمیت دیگر زرعی ضروریات کیلئے فوری طور پر نیشنل بینک کی کسی بھی قریبی برانچ سے رابطہ کر کے آسان شرائط پر زرعی قرضے حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان فیصل آباد ریجن کے ذرائع نے بتایاکہ بینک دولت پاکستان کے مقرر کردہ اہداف کی روشنی میں ملک میں سر سبززرعی انقلاب لانے کیلئے نیشنل بینک آف پاکستان کی پنجاب سمیت ملک بھر میں قائم 875 سے زائد برانچز نے لاکھوں کاشتکاروں ، کسانوں ، زمینداروں کو اربوں روپے کے زرعی قرضے جاری کر دیئے ہیں جبکہ مزید قرضوں کی فراہمی کاسلسلہ بھی جاری ہے۔