وزیراعظم محمد نوازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

پٹرول کی قیمت 8 روپے 48 پیسے فی لیٹر کی کمی کے ساتھ 62.77 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4.67 روپے فی لیٹر کی کمی کے ساتھ 71.12 روپے فی لیٹر ہو گی،وزیراعظم ہاؤس کا اعلامیہ

پیر 29 فروری 2016 21:17

وزیراعظم محمد نوازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ..

اسلام آباد۔ 29 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 8 روپے 48 پیسے فی لیٹر کی کمی کے ساتھ 62.77 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4.67 روپے فی لیٹر کی کمی کے ساتھ 71.12 روپے فی لیٹر ہو گی۔ بیان کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 97 پیسے فی لیٹر اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :