چین میں زیکا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام صوبوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری

پیر 29 فروری 2016 21:33

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 فروری۔2016ء/شنہوا) چین میں موسم گرما سے قبل زیکا وائرس سمیت متعدی امراض سے بچاؤ کے لئے تمام صوبوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت صحت و خاندانی منصوبہ بندی کی جانب سے پیر کو جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی انتظامیہ موسم گرم ہونے سے قبل عوامی مقامات کو صاف رکھنے کے لئے اقدامات کریں تا کہ مچھروں کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پایا جا سکے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بندرگاہوں ، بازاروں ، ہاؤسنگ کمیونٹیز ، شہروں اور دیہادتوں کو جوڑنے والے علاقوں اور بس اسٹیشنز پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ بیان میں عوام پر بھی زوردیا گیا ہے کہ وہ اپنی رہائش گاہوں کو صاف ستھرا رکھیں تا کہ زہریلے مچھر کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :