ڈیرہ مرادجمالی،جی ٹی اے بی کے تمام مطالبات جائز ،بھرپورحمایت کرتے ہیں،میربابومحمدامین عمرانی

پیر 29 فروری 2016 22:15

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء ) سابق صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میربابو محمد امین عمرانی نے کہا کہ جی ٹی اے بی کے تمام مطالبات جائز ہیں اور ان کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میربابو محمد امین عمرانی کی جانب سے جی ٹی اے بی کے صوبائی صدر محمد نواز جتک ،میر ہزار خان مری،محمد اسماعیل مینگل ،عصمت اﷲ رئیسانی ،خادم علی بگٹی،شاہ محمد بگٹی ،جیون خان بگٹی ،مٹھا خان رند ،خان محمد سیا ل ودیگر عہدیداروں کے اعزاز میں چا ئے پارٹی دی گئی سابق صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسینیشن میربابو محمد امین عمرانی نے کہا کہ اساتذہ اس جدید دور میں بھی گو نا گوں مسائل کا شکار ہیں حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے محض اخباری بیانات تک محدود ہیں تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہیں ۔

(جاری ہے)

سکولوں کی عمارتیں تک نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات ان کی پروموشن کوٹے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اساتذہ کرام کو احتجاج پر مجبور نہ کریں ان کے جائز مطالبات اور پچاس فیصد پروموشن کوٹہ کافوری طور پر نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے اگر حکومت نے طفل تسلیوں سے کام لیا تو ہم بھی اساتذہ کے احتجاج میں شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے۔