پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی انجینئر داور خان نے اپنی ہی پارٹی کیخلاف علم بغاوت بلندکردیا
پیر 29 فروری 2016 23:15
ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29فروری۔2016ء) حلقہ این اے 25 ڈیرہ کم ٹانک سے تحریک انصاف کے منتخب رکن قومی اسمبلی انجینئر داور خان کنڈی نے پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت کی مبینہ ناانصافیوں اور زیادتیوں کیخلاف تحریک چلانے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرہمارے جائزمطالبات تسلیم نہ ہوئے تودھرنے دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائشگاہ پر پارٹی کارکنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سمیت چند صوبائی وزراء جمعیت علماء اسلام کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، ستم ظریفی یہ ہے کہ اپوزیشن لیڈرخیبرپختونخوا اسمبلی مولانا لطف الرحمن کی سفارش پر ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے ایک امیدوارکوپارٹی ٹکٹ دیاگیا حلقہ کے عوام سے غداری نہیں کرسکتا۔(جاری ہے)
آج بھی کمیشن مافیا سرگرم ہے۔سی اینڈ ڈبلیو اور محکمہ پبلک ہیلتھ میں من مانیاں ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے میرٹ کی پالیسی اپنانے‘تبدیلی لانے‘کرپشن کے خاتمے اور ورکرز کے حقوق کی بالادستی کے علاوہ بلدیاتی نظام کی مضبوطی کی بات کی لیکن صوبائی وزیراعلیٰ اور دو تین صوبائی وزراء پی ٹی آئی کی پالیسیوں کے مخالف چل رہے ہیں۔ درابن‘ کلاچی اور ٹانک میں پینے کے پانی کی کمی ہے اورذرائع آمدورفت کیلئے سڑکیں تک نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرہمارے حقوق ہمیں نہیں ملے توچھین کر دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں سونامی بلین ٹری پراجیکٹ کیخلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان زیادتیوں کیخلاف عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئے بلدیاتی نظام میں اختیارات ناظمین کودےئے جائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.