بچے کی پیدائش کے وقت عمر 13 سال

Ameen Akbar امین اکبر منگل 1 مارچ 2016 04:53

بچے کی پیدائش کے وقت عمر  13 سال

چین میں ایک ایسے بچے کی پیدائش کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں، جس کا پیدائش سے پہلے ایمبریو منجمد کر دیا گیا تھا۔ یہ ایمبریو ایک دو نہیں بلکہ 13سال منجمد رہا۔
ٹانگڈو ہوسپیٹل، صوبہ شانشی میں میں پیدا ہونے والے بچے کا ایمبریو ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے تک محفوظ رکھا گیا۔
اس کامیابی سے چین کی اُن خواتین کے لیے امید کی کرن پیدا ہوگئی ہے جن کے تولیدی نظام میں خرابیاں ہیں۔

(جاری ہے)


چائنا ڈیلی کے مطابق 2003 میں چین کی ایک 40سالہ عورت نے آئی وی ایف آپریشن کرایا۔اس آپریشن سے وہ حاملہ بھی ہوئی اور اس نے ایک دوسرے بچے کے ایمبریو کو اپنے خرچ پر ہسپتال میں منجمد بھی کرا دیا۔ اب ملک میں ایک بچے کی پالیسی میں نرمی آئی ہے تو اس نے اس منجمد ایمبریو سے بھی بچے کی پیدائش کافیصلہ کیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق پیدا ہونے والا بچہ بالکل تندرست اور صحت مند ہے۔