وینڈنگ مشین میں ہاتھ ڈالنا بچے کو مہنگا پڑگیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 1 مارچ 2016 05:58

وینڈنگ مشین میں ہاتھ ڈالنا بچے کو مہنگا پڑگیا

میلبورن۔ ایک 4 سالہ آسٹریلیوی بچے کو وینڈنگ مشین میں ہاتھ ڈالنا مہنگا پڑگیا۔مشین نے اس کا ہاتھ قریباً 6گھنٹے تک پکڑے رکھا۔
آرون شارٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے لیو نے زندگی میں پہلی بار وینڈنگ مشین کو دیکھا ہے۔ اس نے مشین کو دیکھتے ہی اس میں سے بسکٹ نکالنے کے لیے ہاتھ ڈال دیا۔

(جاری ہے)

بچے کا ہاتھ مشین کے اندر تھا کہ مشین کے چوروں کے خلاف بنائے گئے سسٹم نے اپنا کام شروع کرتے ہوئے بچے کا ہاتھ پکڑ لیا۔
بچے کے باپ نے پولیس کو بلایا ، جس نے ساڑھے پانچ گھنٹوں کی کوشش کے بعد بچے کا ہاتھ نکال لیا۔ ان ساڑھے پانچ گھنٹوں کے دوران پولیس والے بچے کی توجہ باٹنے کےلیے اسے سمارٹ فون پر کارنون فلمیں دکھاتے رہے۔
اس حادثے میں بچے کے ہاتھوں پر زیادہ زخم نہیں آئے۔