ممتاز قادری کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر لیاقت باغ راولپنڈی میں ادا کی جائے گی، مظاہروں کے خدشات کے پیشِ نظر ملک کے اہم شہروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
میاں محمد ندیم منگل 1 مارچ 2016 10:22
راولپنڈی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01مارچ۔2016ء)سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر لیاقت باغ راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ، راول ڈیم چوک سے ریڈ زون جانے والا راستہ ٹریفک کے لیے بندکردیاگیاہے۔
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سرینہ ہوٹل سے ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے راستے کو بھی کنٹینرز لگا کر سیل کر دیاگیا ہے۔ نادرا آفس سے شاہراہ دستور کی طرف جانے والے راستے بھی سیل کر دئیے گئے ہیں۔دوسری جانب ممتازقادری کی نمازہ جنازہ اور پھانسی کے بعد جاری ہنگاموں کی وجہ سے راولپنڈی اوراسلام آبادمیں آج بیشترنجی تعلیمی ادارے اوریونیورسٹیاں بندرہیں گی جبکہ اسلام آبادمیں تمام سرکاری اسکول اورکالج کھلے رہیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.