جعلی، ملاوٹ شدہ کھادوں کی روک تھام کیلئے ڈیلروں کی پڑتال شروع کرنے کی ہدایت

منگل 1 مارچ 2016 14:04

فیصل آباد۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء )حکومت پنجاب نے بعض مقامات پر جعلی ، ناقص ، غیر معیاری، ملاوٹ شدہ کھادوں کی فروخت کی شکایات کا فوری سختی سے نوٹس لیتے ہوئے جعلی کھادوں کی تیاری و فروخت روکنے کیلئے کھاد ڈیلرز کی پڑتال شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور محکمہ زراعت کے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز کے نام جاری مراسلہ میں کہا ہے کہ وہ محکمہ زراعت کے افسران پر مشتمل چیکنگ ٹیمیں تشکیل دیں جو مختلف ڈیلرز کی اچانک پڑتال کریں اور جعلی کیمیائی کھادوں کی تیاری و فروخت میں ملوث افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔