کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت موسم گرما کی سبزیوں کی سیڈ کٹس فراہم کردی گئی ہیں، محکمہ زراعت

منگل 1 مارچ 2016 14:08

فیصل آباد۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء ) محکمہ زراعت نے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت پہلے مرحلہ میں موسم گرما کی سبزیوں کی ہزاروں سیڈ کٹس کی فراہمی کے ساتھ عوام الناس کو گھریلو سطح پر زیادہ سے زیادہ سبزیاں کاشت کرنے کی ترغیب دینے کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا گیاہے ۔ محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ مذکورہ پیکٹس 50روپے فی کس کے حساب سے محکمہ زراعت کے تمام دفاتر اور سیلز پوائنٹس پردستیاب ہیں ۔

(جاری ہے)

موسم گرما کی سبزیوں تر، کھیرا، گھیاتوری، گھیاکدو، کریلا، ٹینڈا، بھنڈی توری، ٹینڈی کے بیجوں کا ایک پیکٹ 5مرلہ کے پلاٹ پر سبزیوں کی گھریلو سطح پر کاشت کیلئے کافی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کچن گارڈننگ پروگرام عوام الناس کو زرعی زہروں اور دیگر مضر اثرات سے پاک موسم گرماکی سبزیوں کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہے ۔گھریلو سطح پریہ سبزیاں گھر میں خالی زمین ، لان ، گملوں ، لکڑی کے کریٹوں، پلاسٹک کے ڈبوں اوراستعمال شدہ برتنوں میں باآسانی کاشت کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :