بی ٹی کاٹن کے فراہم کردہ شہ زور بیج کاشت کریں ،پنجاب سیڈ کارپوریشن

منگل 1 مارچ 2016 14:08

فیصل آباد۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء ) پنجاب سیڈ کارپوریشن نے زمینداروں، کسانوں کی خوشحالی اورملکی معیشت میں خاطر خواہ اضافہ کیلئے کپاس کی آئندہ فصل کاشت کرتے وقت بی ٹی کاٹن کی مختلف ورائٹی کے بیج کو اولیت دینے کی ہدایت کی ہے جس سے نہ صرف بہتر پیداوار حاصل ہوگی بلکہ کاٹن فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو دیر پا روزگار بھی میسر ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ متعارف کردہ بی ٹی اقسام میں نیلم 121،آرٹی3701 ،بی ٹی 703،ایف ایچ114 ، 6ایم جی اور بی ٹی ایم این ایچ886 ونیلم 141ٹارزن ون شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر اور بالخصوص پنجاب میں بی ٹی اقسام کی کاشت کا دائرہ وسیع کیا جارہاہے جس کیلئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کیطرف سے بیج کی فراہمی کو موٴثر اور فعال بنایا گیا ہے۔کاشتکار ملکی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیلئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کی طرف سے فراہم کردہ شہ زور بیج ہی کاشت کریں ۔

متعلقہ عنوان :