تحریک وحدت اسلامی کی طرف سے کشمیری نظربندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

منگل 1 مارچ 2016 15:20

سرینگر ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں تحریک وحدت اسلامی نے کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظربند کشمیریوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جیل قوانین کے تحت بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تحریک وحدت کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت ایک طرف دنیا کی سب بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کررہا ہے اور دوسری طرف لو گوں کی اظہار رائے کی آزادی پر پابندیاں لگا رہا ہے اوران کو بغیر کسی وجہ کے جیلوں میں ڈال رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہرجگہ لوگوں کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے لیکن بھارت واحد ملک ہے جہاں یہ حق بندوق کی نوک پر لوگوں سے چھینا گیا ہے۔ انہوں نے بھارت کی مختلف جیلوں میں غیرقانونی طورپر نظربند تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کامطالبہ کیا۔ ترجمان نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زوردیاکہ وہ ایسے قیدیوں کی جلد رہائی کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :