آزاد کشمیر میں موجودہ نظام کرپٹ ہے،سردار عمر نصیر

منگل 1 مارچ 2016 16:21

ہجیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء) جموں کشمیر پبلک را ئٹس پارٹی کے رہنماء و امیدوار اسمبلی حلقہ دو ہجیرہ انجینئرسردار عمر نصیر نے کہاکہ آزاد کشمیر میں موجودہ نظام کرپٹ ہے اور جموں کشمیر پبلک رائٹس پارٹی آزاد کشمیر میں کرپٹ نظام کے خاتمہ کے میدان میں عمل میں نکلی ہے گزشتہ 68سالوں سے یہاں کی عوام پر کرپٹ حکمران مسلط ہیں اور ہر پانچ سال بعد وہی حکمران چہرے بدل بدل کر ووٹ لینے کے لیے عوام کے پاس آتے ہیں اور سبز باغ دکھاتے ہیں لیکن عوام با شعور ہو چکے ہیں اوراب ان کے جھانسے میں ہر گز نہیں آئیں گے انہوں نے کہاکہ ہم سپریم ہیڈ عثمان حیدر سونی کی قیادت میں آمدہ الیکشن میں جمہوری طریقہ سے ایک تبدیلی لانے کے لیے پر عزم ہیں عوام کی قسمت کے فیصلے لاڑکانہ، رائے ونڈ اور بنی گالہ میں اب نہیں ہونگے بلکہ ہم عوام کو اپنی ہی سر زمین انصاف اور حقوق فراہم کرنا چاہتے ہیں اور یہ عملاََکر کے دکھائیں گے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے آمدہ الیکشن میں پارٹی کے ٹکٹ ہو لڈر کی حیثیت سے حلقہ دو ہجیرہ میں عوام کی حمائت سے الیکشن لڑونگااور مو جودہ کرپٹ نظام کے خاتمہ کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گا اب کی بار عوام بھی کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کر دینگے انہوں نے کہاکہ یہاں کی عوام کو غیر ریاستی جماعتوں کے چنگل میں پھنسایا گیا اور الیکشن میں سازش کے تحت بھائی کو بھائی سے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے لڑایا جا تا ہے اور سادہ لو عوام کو سہانے خواب دکھائے جاتے ہیں لیکن جب الیکشن کا وقت نکل جا تا ہے تو پھر وہ لوگ میدان سے غائب ہو جاتے ہیں اور پانچ سال بعد پھر ایک نئے چہرے کے ساتھ عوام کے پاس ووٹ مانگنے آجاتے ہیں انہوں نے کہاکہ الیکشن کا بگل بجتے ہی سیاسی شعبدہ باز عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے نئے نئے نعروں اور ہوائی اعلانات کا سہار ا لے کر ہمدردیاں حا صل کرتے ہیں اور رات کے اندھیروں میں بھی عوام کی دہلیز پر پہنچتے ہیں جب منتحب ہو جاتے ہیں تو پھر غریب عوام کو بھول جاتے ہیں اور ان کے مسائل جوں کے توں رہتے ہیں لیکن عوام اب ان کو ووٹ کی پرچی سے مسترد کرینگے انہوں نے مذید کہاکہ حلقہ دو ہجیرہ مسائلستان بنا ہوا ہے عوام سفری سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں اور جو سڑکیں بنائی گئی ہیں وہ موت کے ٹریک نظر آرہے ہیں اور آئے روزحادثات ہو رہے ہیں جبکہ یہاں کی لیڈر شپ کی نا اہلی کے وجہ سے ہجیرہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سہولیات نا پید ہیں سٹاف اور ادویات کی کمی سمیت مریضوں کے داخلے کا کوئی بندوبست نہیں ہے اور عوام کسی مسیحا کی تلاش میں ہیں جموں کشمیر پبلک رائٹس پارٹی عوام کے مسائل اور حقوق کے لیے میدان میںآ ئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :