کچن گارڈننگ : محکمہ زراعت کے عوام کو سیڈ کٹس فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات

منگل 1 مارچ 2016 16:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء) محکمہ زراعت نے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت پہلے مرحلہ میں موسم گرما کی سبزیوں کی ہزاروں سیڈ کٹس کی فراہمی کے ساتھ عوام الناس کو گھریلو سطح پر زیادہ سے زیادہ سبزیاں کاشت کرنے کی ترغیب دینے کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ مذکورہ پیکٹس 50روپے فی کس کے حساب سے محکمہ زراعت کے تمام دفاتر اور سیلز پوائنٹس پردستیاب ہیں۔ موسم گرما کی سبزیوں تر، کھیرا، گھیاتوری، گھیاکدو، کریلا، ٹینڈا، بھنڈی توری، ٹینڈی کے بیجوں کا ایک پیکٹ 5مرلہ کے پلاٹ پر سبزیوں کی گھریلو سطح پر کاشت کیلئے کافی ہے۔