وزیر اعظم سے نئے نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا کی ملاقات،فاٹا مسائل پر گفتگو،اقبال ظفر جھگڑا نے گورنر نامزدگی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا،فاٹا کو ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لانے کیلئے پرعزم ہیں ،ماضی میں اسلام آباد کی خوبصورتی پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت متاثرہوا۔ وزیراعظم نواز شریف کی نامزد گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا اور اسلام آباد کے نو منتخب میئر شیخ انصر عزیز سے ملاقات میں گفتگو

منگل 1 مارچ 2016 18:10

وزیر اعظم سے نئے نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا کی ملاقات،فاٹا مسائل پر ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مارچ۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم بالخصوص فاٹا کے لوگوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں حکومت فاٹا کو مل کے دیگر حصوں کے برابر لانا چاہتی ہے فاٹا کے آئی ڈی پیز کی جلد باعزت گھر واپسی کو یقینی بنائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج منگل کے روز خیبرپختونخوا کے نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کے دوران کیا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا فاٹا اور خیبرپختونخوا کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے رہیں گے اور وفاقی حکومت فاٹا کو ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لانے کے لئے پرعزم ہے وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم بالخصوص فاٹا اور خیبرپختونخوا کی عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں حکومت فاٹا کے ای ڈی پیز کی باعزت گھر واپسی کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے اس موقع پر نامزد گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھ پر جو اعتماد کیا اس پر ان کا بے حد شکرگزار ہوں خیبرپختونخوا اور فاٹا میں پارٹی کی مضبوطی کے لئے اقدامات کروں گا انہوں نے کہا کہ فاٹا میں بہتری کے لئے سابق گورنر مہتاب احمد عباسی کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

(جاری ہے)

دریں اثناںوزیراعظم نواز شریف سے اسلام آباد کے نو منتخب میئر شیخ انصر عزیز نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے شیخ انصر عزیز کو اسلام آباد کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ترقیاتی کاموں کیلئے حکومت بھرپور تعاون کرے گی، دیہی اور شہری علاقوں میں سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے،، ماضی میں اسلام آباد کی خوبصورتی پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت متاثرہوا۔

انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب نمائندے دیہی اور شہری علاقوں کی ترقی کیلئے سخت محنت کریں گے، وفاقی دارالحکومت میں ترقیاتی کاموں کیلئے حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں سہولتیوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، وفاقی دارالحکومت کی حیثیت سے اسلام آباد کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ماضی میں اسلام آباد کی خوبصورتی پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے شہر متاثرہوا۔اس موقع پر اسلام آباد کے نو منتخب میئر شیخ انصر عزیز نے کہا کہ اسلام آباد کو جدید شہر بنانے کیلئے وزیراعظم نواز شریف کے وژن پر عملدرآمد کریں گے۔