کراچی، ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر کا اسپیشل سیکورٹی یونٹ کا دورہ ،بریفنگ دی گئی

منگل 1 مارچ 2016 18:10

کراچی، ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر کا اسپیشل سیکورٹی یونٹ کا دورہ ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مارچ۔2016ء) ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے اسپیشل سیکورٹی یونٹ کا دورہ کیا، ڈی جی رینجرز کو دورے کے دوران مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس ایس یو کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے ایس ایس یو ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا اور اے آئی جی مقصود میمن سے ملاقات کی ۔ڈی جی رینجرز جنرل بلال اکبر نے ایس ایس یو کی کا رکردگی کو سراہا ۔اس موقع پر مقصودمیمن نے ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبرکوسیکیورٹی یونٹ پر بریفننگ دی۔ڈی جی رینجرز کو آپریشنل امور سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں اے آئی جی مقصود میمن نے ڈی جی رینجرز کو شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :