سینئر صحافی مشتاق منہاس کا مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں شمولیت کااعلان

آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کیلئے بڑی محنت کرنا ہو گی،راجہ فاروق حیدر دیانت کی علامت ہیں، ان کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں،معروف ٹی وی اینکرکا شمولیتی تقریب سے خطاب

منگل 1 مارچ 2016 18:55

سینئر صحافی مشتاق منہاس کا مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں شمولیت کااعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) معروف ٹی وی اینکر اور سینئر صحافی مشتاق منہاس نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں شمولیت اختیار کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف کے وژن کے مطابق آزاد کشمیرکی عوام کو اچھی حکومت دیں گے، راجہ فاروق حیدر دیانت کی علامت ہیں، ان کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں۔ وہ منگل کو مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر میں شمولیتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مشتاق منہاس نے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں شمولیت اختیار کرتا ہوں، معاشرے میں تمام مکاتب فکر کے تعاون کا طلب گار ہوں، آزاد کشمیر کی عوام کی خدمت کیلئے بڑی محنت کرنا ہو گی کیونکہ آزاد کشمیر کی عوام پاکستان میں ہونے والی ترقی اپنے ہاں بھی دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے منشور میں عوام کی ترقی اور خوشحالی سرفہرست ہے۔ مشتاق منہاس نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر دیانت کی علامت ہیں، ان کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے وژن کے مطابق کشمیری عوام کو بھی اچھی حکومت دیں گے۔

متعلقہ عنوان :