قصور ویڈیو اسکینڈل کی پہلی ایف آئی آر سے دہشتگردی کی دفعات ختم کر کے کیس سیشن عدالت میں منتقل

منگل 1 مارچ 2016 19:41

قصور ویڈیو اسکینڈل کی پہلی ایف آئی آر سے دہشتگردی کی دفعات ختم کر کے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے قصور ویڈیو اسکینڈل کی پہلی ایف آئی آر سے دہشتگردی کی دفعات ختم کر کے کیس سیشن عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔گزشتہ روز انسداد دہشتگردی لاہور کی خصوصی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ملزمان کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے میڈیا اور سیاسی دباؤ پر ملزمان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا،ملزمان نے نہ کسی بچے سے زیادتی کی اور نہ ان کے خلاف کوئی ثبوٹ موجود ہیں، مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل نہیں کی جاسکتی ،عدالت کیس کو سیشن عدالت منتقل کرنے کی ہداہت کرے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان قصور واقعہ میں براہ راست ملوث ہیں،جن کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد قصور ویڈیو اسکینڈل کی پہلی ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمے کو سیشن عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :