برطانوی شخص اپنی محبوبہ کا پاسپورٹ استعمال کرکے جرمنی پہنچ گیا

muhammad ali محمد علی منگل 1 مارچ 2016 20:56

برطانوی شخص اپنی محبوبہ کا پاسپورٹ استعمال کرکے جرمنی پہنچ گیا
فرینکفرٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ2016ء) برطانوی شخص اپنی محبوبہ کا پاسپورٹ استعمال کرکے جرمنی پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے جرمنے سفر کرنے والے ایک شخص کی انتہائی دلچسپ کہانی سامنے آئی ہے۔ مزکورہ شخص جلد بازی اور انجانے میں اپنے پاسپورٹ کی بجائے اپنی محبوبہ کا پاسپورٹ لے ائیرپورٹ پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

تاہم حیران کن طور پر ائیرپورٹ پر امیگیریشن حکام کی جانب سے بھی اس کے پاسپورٹ کی تفصیلات پر دھیان نہ دیتے ہوئے اسے کلیئیرنس دے دی گئی اور وہ باآسانی جرمنی پہنچ گیا۔

جرمنی پہنچنے پر بھی ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے اس شخص کے پاسپورٹ کی تفصیلات پر غور کرنا گوارا نہیں کیا اور اسے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔ بعد ازاں اس تمام صورتحال کا اس شخص کو اس وقت اندازہ ہوا جب اسے کسی کام سے اپنا پاسپورٹ چیک کرنا پڑا اور تب اسے معلوم ہوا کہ وہ غلطی سے اپنی محبوبہ کا پاسپورٹ اپنے ہمراہ لے آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :