جے یو آئی کوئٹہ کی جانب سے جمعیت نظریاتی کے سابق ضلعی مجلس عاملہ،کونسلروں اورسینئررہنماوٴں کے اعزازمیں ظہرانہ

منگل 1 مارچ 2016 22:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم مارچ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی جانب سے جمعیت نظریاتی کے سابق ضلعی مجلس عاملہ،کونسلروں اورسینئررہنماوٴں کے اعزازمیں صوبائی دفترمیں ظہرانہ دیاجس میں ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناولی محمدترابی،سیدعبدالواحدآغا،مولانااللہ دادخیرخواہ،حاجی نورگل خلجی،ناصرمسیح،کونسلرزمولوی محمدایوب،چوہدری محمدعاطف،سیدعبدالکبیرآغا،محمدفاروق لانگو،قاضی قاہر،محمدحسین،دانش یوسف،مفتی اکرام اللہ،مولانامحمدسلیم،حاجی عبدالوہاب آغا،ڈاکٹرمحمدانور،حاجی نصرالدین کاکڑ،مولاناعبداللہ ترابی،مولانابشیراحمد،حاجی سازالدین،مولانانصیراحمدمشوانی،مولاناضیاء الرحمن فاروقی،مولانافیض محمدفیضان،عزیزاللہ پکتوی،مفتی عبدالغفورمدنی،عبدالواسع سحر،مولوی سلیم اللہ،حافظ سراج الدین،حاجی تاج آغا،حاجی امیرعثمان اچکزئی،جلال شاہ اخندزادہ،اللہ دوست ایڈوکیٹ،ڈاکٹرشہبازخان،شہزادکندن،قاری عزیزاللہ نعمانی،محمدہاشم کاکڑسمیت دیگرشریک تھے،اس موقع پرملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناولی محمدترابی،سیدعبدالواحدآغا،مولانااللہ دادخیرخواہ اورڈاکٹرمحمدانورنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جمعیت نظریاتی اورجمعیت کے انضمام سے نہ صرف مسلمانوں میں خوشی کی لہردوڑگئی بلکہ سیکولرقوتوں کی ایوانوں میں لرزہ طاری ہوگئی جس سے بہت سارے لوگ خوفزدہ ہوگئے اسی لئے قوم پرست عناصرنے انضمام سے بوکھلاکراس کے خلاف بیان دیالیکن جمعیت نے اس کوبوکھلاہٹ سے تعبیرکرکے اس کاجواب دینے کاقابل نہیں سمجھااورنظراندازکردیاجوجمعیت کی سنجیدہ پالیسی اورحقانیت کی دلیل ہے انہوں نے کہاکہ قرآن پاک میں اللہ تعالی نے مسلمانوں کووحدت کی ہدایت کی ہے موجودہ پرفتن دورمیں اسلامی جماعت کی وحدت امت مسلمہ کے لئے ناگزیرہے انہوں نے کہاکہ قوم پرستوں کی حکومت بری طرح ناکام ہوئی عوام اس سے بدظن اورمایوس ہوچکے ہیں قوم پرستوں کے آپس کے اختلافات اورجمعیت کی وحدت اوربڑھتی ہوئی مقبولیت سے پتہ چلتاہے کہ مستقبل ایک بارپھرجمعیت علماء اسلام کاہے جس پراللہ کاشکراداکرتے ہیں انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں شریعت سے متصادم قانون سازی اورممتازقادری کوپھانسی جیسے اقدامات موجودہ حکمرانوں کے لئے تباہی کاباعث بنیں گے عوام کافرض بنتاہے کہ وہ علماء پراعتمادکرکے نیک اوراچھے لوگوں کاانتخاب کریں اورپارلیمنٹ میں دیانتدارلوگوں کوبھیج دیں توان کے دنیااورآخرت کے مفادات کاتحفظ ہوگا،درین اثناء جمعیت علماء اسلام کے کونسلرقاضی قاہرکی جانب سے تین مارچ جمعرات کوجمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ اورکونسلروں کے اعزازمیں ظہرانہ دیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :