چیئر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی آذر بائیجان کی فوجی قیادت سے ملاقات ، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 1 مارچ 2016 22:36

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) چیئر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے آذر بائیجان کی فوجی قیادت سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل کو جاری ایک بیا ن میں کہا گیا ہے کہ جنرل راشد محمود نے آذر بائیجان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوجی قیادت سے ملاقا ت کی۔اس موقع پر جنر ل راشد نے باکو میں جنگی ہیروز کی یاد گار پر پھول بھی چڑھائے۔ملاقات میں پاک آذربائیجان دفاعی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :