بھیڑ نے ہاتھی کے بچے کو گود لے لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 2 مارچ 2016 06:11

بھیڑ نے ہاتھی کے بچے کو گود لے لیا

ہویڈسپروئٹ، جنوبی افریقا۔ خطرے سے دوچار جانوروں کے ایک سنٹر نے پچھلے ماہ ہاتھی کے ایک بچے کوگٹر سے نکالا تھا ۔اس بچے کو سنٹر میں ایک نئی ماں مل گئی ہے۔ہاتھی کے بچے کی یہ ماں ایک بھیڑ ہے، جس کا نام لامی ہے۔

(جاری ہے)


پہلے اس بچے کا نام بیلا تھا مگر اس کی نسل کی درست شناخت ہونے کے بعد اس کا نام امانزی رکھ دیا گیا۔ زولو زبان میں امانزی پانی کو کہتے ہیں۔
ہویڈسپرئٹ انڈینجرڈ سپیسیز سنٹر نے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں امانزی کو اس کی نئی ماں لامی کے ساتھ کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔