وزیرداخلہ چوہدری نثارسے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، اسٹرٹیجک ڈائیلاگ اور کاؤنٹر ٹیررازم پر تبادلہ خیال کیا گیا،امریکی سفیر نے افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل آگے بڑھانے میں پاکستانی کوششوں کو سراہا، پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے۔چوہدری نثار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 2 مارچ 2016 18:46

وزیرداخلہ چوہدری نثارسے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2016ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی۔جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف امور میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

امریکی سفیر نے افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل آگے بڑھانے میں پاکستانی کوششوں کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق آج یہاں ملاقات کے دوران پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات، اسٹرٹیجک ڈائیلاگ اور کاؤنٹر ٹیررازم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرداخلہ نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی باہمی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے۔