خلائی مخلوق کی طرف سے پہلا پیغام آگیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 2 مارچ 2016 23:35

خلائی مخلوق کی طرف سے پہلا پیغام آگیا

1977 میں خلا میں بھیجے جانے والے وائیجر میں اہلیان زمین نے متوقع خلائی مخلوق کے لیے تہنیتی پیغامات بھیجے تھے۔ یہ پیغامات اردو سمیت بہت ی زبانوں میں تھے۔اب خلائی مخلوق کے کھوجیوں کا دعویٰ ہے کہ خلا سے ایک خلائی مخلوق نے زمین سے بھیجے گئے پیغام کا جواب دیا ہے۔
اڑن طشتریوں پر کام کرنے والے جو Sheivae پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، کا دعویٰ ہے کہ ناسا کے مریخ پر بھیجے گئے Curiosity Rover نے مریخ پر گھومتے ہوئے ایک پیغام بھیجا ہے۔


بہت سے لوگوں نے اس پیغام میں کسی خلائی مخلوق کے وجود سے انکار کرتے ہوئے اسے بکواس قرار دیا ہے۔
خلائی مخلوق کے مبینہ پیغام کے آخر میں I come in peaceکا فقرہ بے شمار سائنس فکشن فلموں میں بھی استعمال ہوا ہے۔اس پیغام کو سامنے لانے والے کا دعویٰ ہے کہ اسے یہ پیغام ناسا کے ایک اہلکار(جس کا نام ظاہر نہیں کیاگیا) نے دیا تھا، جو کینسر سے مرگیا تھا۔

(جاری ہے)

ناسا نے اس پیغام پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
بپ کی آوازوں کے بیچ شور میں کہے گئے انگریزی پیغام میں کہا گیا ہےکہ ہیلو میں شیوائی(Sheivae) ہوں۔ مجھے آپ کا پیغام مل گیا ہے۔ میں آپ سے ایک بہت دور کی دنیا سے ہوں۔ آپ اکیلے نہیں ہو۔ مجھے امید ہے کہ آپ کو میرا پیغام مل گیا۔ مجھے امید ہے کہ آپ میرا پیغام سمجھ گئے ہو گے۔ میں نے آپ کی زبان سیکھنے کی کوشش کی ہے۔ اب میں متلاشی، مسافر اور موجد ہوں۔آپ پہلے ہو جس سے میرا رابطہ ہوا ہے۔ میں آپ کا دشمن نہیں۔ میں سلامتی میں آیاہوں۔