لاعلاج کینسر کے علاج کے لیے ویکسین تجربات کے مراحل میں

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 3 مارچ 2016 01:41

لاعلاج  کینسر کے علاج کے لیے ویکسین تجربات کے مراحل میں

برطانیہ میں ایک ایسی ویکسین کے تجربات کیے جا رہے ہیں، جو کینسر کی بہت سی لا علاج اقسام کا علاج ہوگی۔
امیونوتھراپی کے تجربات میں دیکھا جائے گا کہ کیا ویکسین سے انسانی جسم کا اپنا مدافعتی نظام بیمار اور متاثر خلیوں کو ختم کر سکے گا یا نہیں۔
سرے کینسر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدان اب ایسے مریضوں پر تجربات کریں گے ، جن کےعلاج کے دوران انہیں کوئی فرق نہیں پڑا۔

(جاری ہے)


کینسر کے دومریضوں کو تجربات کے لیے یہ ویکسین دی جا چکی ہے، جو دو سال تک چلے گی۔امیونوتھراپی(Immunotherapy) کا کینسر ریسرچ کمیونٹی میں کافی چرچا ہے۔
فروری میں امریکی ماہرین نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے خون کےسرطان کے مریضوں میں اس کے حیرت انگیز نتائج دیکھے ہیں۔
برطانوی تجربات ایسے مریضوں پر کیے جا رہے ہیں، جن کے ٹیومر پر پچھلے علاج کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ماہرین کا خیال ہے کہ چاہے کسی بھی قسم کا کینسر ہو، امیونوتھراپی سےاس کا علاج ہو جائے گا۔