ماڈل کی حسد کی ماری سگی بہن نے اسے آنکھیں نوچ اور کان کاٹ کر ہلاک کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 3 مارچ 2016 02:16

ماڈل کی حسد کی ماری سگی  بہن نے اسے  آنکھیں نوچ اور کان کاٹ کر ہلاک کر ..

ایک نوجوان ماڈل کو اس کی بڑی بہن نے مبینہ طور پر 140 وار کر کے قتل کر دیا۔ اسی دوران سگی بہن نے اپنی ماڈل بہن کی آنکھیں نوچ لیں اور کان کاٹ دئیے۔
سٹیفانیا ڈبروینا کو اس کی بڑی بہن ایلزاویٹا نے نشے کی حالت میں حملہ کر کے قتل کر دیا۔17سالہ ماڈل کو اس کے اپنے آبائی شہر، سینٹ پیٹرزبرگ، روس میں ایک نامعلوم شخص کے فلیٹ میں قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)


19سالہ ایلزاویٹا اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔قتل کی وجہ ماڈل بہن سے حسد بتائی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں بہنیں یتیم ہیں، واردات کے وقت دونوں ایک بڑی عمر کے شخص کے فلیٹ پر پارٹی کر رہی تھی کہ وہ شخص انہیں چھوڑ کر مزید الکوحل خریدنے چلا گیا، جیسےوہ شخص دروازے سے باہر نکلا بڑی بہن نے چھوٹی پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیا۔