اسلام آباد ماڈل کالج بر ائے خواتین ایف سیون ٹو میں منعقدہ تقریری مقابلہ ،پہلی کیٹگری میں تحسین آصف اور دوسری کیٹگری میں شفیقہ جان نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

جمعرات 3 مارچ 2016 16:36

اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء) اسلام آباد ماڈل کالج بر ائے خواتین ایف سیون ٹو میں منعقدہ انگریزی تقریری مقابلہ کی پہلی کیٹگری میں تحسین آصف اور دوسری کیٹگری میں شفیقہ جان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ہونے والے ان مقابلوں میں پہلی کیٹگری، جس کا موضوع ”موسم بہار کے گریٹنگ کارڈ“ تھا ،میں آئی ایم سی جی (پوسٹ گریجویٹ) جی ٹین فور کی تحسین آصف نے پہلی، ایف جی کالج کشمیر روڈ راولپنڈی کی زوبیہ جمیل نے دوسری اور آئی ایم سی جی ایف ٹین ٹو کی ثوبیہ ظفر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

دوسری کیٹگری میں آئی ایم سی جی (پوسٹ گریجویٹ) ایف ٹین ٹو کی شفیقہ جان نے پہلی، آئی ایم سی جی (پوسٹ گریجویٹ) نور روحانی نے دوسری اور آئی ایم سی جی (ہوم اکنامکس) ایف سیون ٹو ماہ نور عاصم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر وزارت صحت کی جوائنٹ سیکرٹری عائشہ فاروق مہمان خصوصی تھیں انہوں نے طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :